شاہ رخ خان کی بیٹی کس کی ہمشکل نکلی ؟ برسوں بعد کنگ خان نے خود ہی انکشاف کرڈالا

16  جولائی  2017

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہوگئے ٗ گزشتہ برس ہی انہوں نے اپنی شادی کی سلور جوبلی بھی منائی۔فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے اور ازدواجی زندگی کی سلور جوبلی پوری ہونے کے موقع پر بھارتی نشریاتی ادارے ‘ڈی این اے انڈیا’ نے شاہ رخ خان سے ان کی زندگی کے یادگار لمحات جاننے کے حوالے سے گفتگو کی۔

شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری ٗ کیوں کہ ان دنوں ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔کنگ خان کے مطابق جس دن ان کی شادی ہوئی ٗاسی دن ہی وہ ممبئی منتقل ہوئے اور ان کا یہ فیصلہ بہت بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ آج تک انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم ’دیوانہ‘ نہیں دیکھی کیونکہ گوری خان نے انہیں یہ فلم دیکھنے ہی نہیں دی۔شاہ رخ خان کے مطابق انہیں اپنے خلاف سب سے زیادہ نفرت انگیز الفاظ فلم ’راجو بن گیا جنٹلمین‘ کی ریلیز کے وقت ایک صحافی کی جانب سے سننے کو ملے لیکن پھر تھوڑی ہی دیر میں انہوں نے اپنے حوصلے بلند رکھے اور دل میں کہا کہ یہ اہم نہیں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں ٗاہم یہ ہے کہ میں کیا ہوں۔رومانوی ہیرو کے طور پر مشہور اداکار نے کہا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کے تین بچے ہیں ٗ جو آج بڑے ہوچکے ہیں، جن سے وہ اور گوری خان باتیں کرتے ہیں۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کی اور گوری خان کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں سب سے پہلے بیٹی پیدا ہو،

مگر سہانا دوسرے نمبر پر ان کی زندگی میں آئی۔انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب سہانا پیدا ہوئی تو گوری خان نے پوچھا کہ کیا یہ تمہاری طرح دکھ رہی ہے؟ اسی وقت سہانا مسکرائی تو اس کے گالوں پر ڈمپل بنے اور میں نے کہاہاں یہ میری طرح ہی دکھتی ہے۔اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ’کبھی ہاں، کبھی ناں‘ پسند ہے، مگر ان کی نظر میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے

‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سب سے بہترین اور ہمیشہ یاد رہنے والی فلمیں ہیں۔شاہ رخ خان کے مطابق انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے آج تک کتنی فلموں میں کام کیا، تاہم جب ان کی پہلی فلم آئی تو سلمان خان کے والد سمیت راکیش روشن اور دیگر افراد نے انہیں کہا کہ تم بڑے اسٹار بنوگے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…