کرینہ کپور ڈرنے لگیں ۔۔ انہیں کس چیز سے خوف آتا ہے ؟ 

14  جولائی  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ناموراداکارہ کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور سے بے انتہا محبت کرنے کے ساتھ اس کیلئے ہروقت فکر مند بھی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے تیمور سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کو اکیلا چھوڑنے سے خوف آتا ہے۔کرینہ کپور ماں بن کر جتنی خوش ہیں اس سے کہیں زیادہ اپنے بیٹے کیلئے فکرمند ہیں،

حال ہی میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیمور اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بالی ووڈ کا مقبول ترین بچہ بن گیا ہے، میڈیانمائندگان اور فوٹوگرافرز ہروقت تیمور کی تصاویر کھینچنے کیلئے گھات لگائے بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار میرے بیٹے کی آنکھوں کونقصان پہنچا لہٰذا اب مجھے اسے اکیلا چھوڑنے سے بے حد خوف محسوس ہوتا ہے۔دوسری جانب کرینہ نے ماں بننے کے دوران گزارے گئے وقت کو کتابی شکل دینے کا ارادہ ظاہرکیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور تیمور کی پیدائش سے قبل اور بعد میں گزارے گئے لمحات پر بہت جلد کتاب لکھیں گی جس میں وہ اپنے ماں بننے کے مراحل اور اس دوران کام کرنے کے واقعات کو بیان کریں گی، انہوں نے کہا ہے کہ یہ کتاب دلچسپ ہونے کے ساتھ خواتین کی رہنمائی بھی کرے گی۔خیال رہے کہ کرینہ کپور ان دنوں اپنا وزن تیزی سے کم کرنے میں مصروف ہیں تاکہ سونم کپور اور ریحاکپور کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی شوٹنگ کا جلد سے جلد آغاز کیا جاسکے،فلم میں کرینہ کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…