ہمارا پورا خاندان کس پاکستانی اداکار کا پرستار ہے؟ بالی ووڈ کے معروف اداکار گھرانے کا زبردست خراج تحسین

12  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کوئی بھی انکار نہیں کرتا، مگر گزشتہ چند سال سے بولی وڈ بھی پاکستانی اداکاروں کی صلاحتیوں کا معترف ہے، جس کا ثبوت حال ہی میں کپور خاندان کی جانب سے پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کی تعریف کرنا ہے۔بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہنہ صرف وہ بلکہ ان کے والد اور والدہ بھی

پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری سے متاثر ہیں، بلکہ تماشہ ہیرو ان کے بڑے پرستار بھی ہیں۔رنبیر کپور نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس اڑی حملے کے بعد پیدا ہونےوالی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے فواد خان کو بھارت میں نفرت برداشت کرنا پڑی۔خیال رہے کہ رنبیر کپور اور فواد خان نے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم بھارتی انتہاپسندوں کی مخالفت کے باوجود کامیاب گئی تھی۔پاکستان دشمنی میں بھارتی انتہاپسندوں نے فواد خان کی اس فلم کے ہندوستان میں لگے پوسٹرز کو بھی جلادیا تھا، جب کہ فلم پروڈیوسر کرن جوہر سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔انتہاپسندوں کے آگے مجبور ہوکر کرن جوہر نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں پروڈیوسر نے آئندہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…