بالی ووڈ کنگ کا ’’تاج‘‘ شاہ رخ خان سے چھن گیا۔۔ اگلا کنگ خان آف بالی ووڈ کون ؟ نام جان کر حیرت کا جھٹکا ضرو ر لگے گا

11  جولائی  2017

ممبئی(این این آئی) شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان گزشتہ تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں اور تینوں ہی اپنی منفرد اداکاری اور اسٹائل کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ان میں شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کے کنگ،

سلمان خان کو دبنگ خان اور عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ کے ناموں سے جانا جاتا ہے تاہم غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے ’’کنگ‘‘ کا تاج اب شاہ رخ خان سے چھن کر عامر خان کے سر سج چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور سلمان خان کے مقابلے میں عامر خان گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ہٹ فلمیں دیتے آ رہے ہیں جبکہ شاہ رخ اور سلمان کی ہٹ فلموں کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے لہٰذا یہ کہنا بالکل بھی غلط نہیں ہو گا کہ کنگ خان کہلانے کے اب حقدار عامر خان ہیں۔ایک جانب جہاں عامر خان کی فلم دنگل بالی ووڈ کے تمام ریکارڈ پاش پاش کر رہی ہے وہیں دوسری جانب سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی جبکہ شاہ رخ خان بھی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’چنئی ایکسپریس‘‘ کے بعد کوئی ہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں۔ فلموں کی تجارت سے وابستہ تجزیہ کار رمیش بالا کہتے ہیں کہ ویسے تو تینوں خانز ہمیشہ ایک دوسرے کو ٹکر دیتے آئے ہیں تاہم جہاں تک فلموں کی کامیابی کی بات ہے تو عامر خان دونوں خانوں سے کہیں آگے نکل چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…