فلم ’’ڈر‘‘ نے جوہی چاؤلہ اور شاہ رخ خان کو سپر اسٹار بنایا

23  جون‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) 90 کی دہائی کی کامیاب ترین فلم ’’ڈر‘‘ نے جوہی چاؤلہ اور شاہ رخ خان کو سپر اسٹار بنادیا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ دونوں ہی اداکار فلم ساز کا پہلا انتخاب نہیں تھے بلکہ شاہ رخ کا کردار عامر اور جوہی کا کردار دیویا بھارتی کو ادا کرنا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1993 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ڈر‘‘میں شاہ رخ خان، جوہی چاؤلہ اور سنی دیول نے مرکزی کردار

نبھائے تھے، اس فلم نے شاہ رخ اور جوہی کے کیرئیر کوشہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردارادا کیا، فلم میں کرن اور راہول کے کردار کو لوگ آج تک بھلا نہیں پائے ہیں، تاہم ہدایت کار آدیتہ چوپڑا نے مرکزی کرداروں کے لئے شاہ رخ اور جوہی سے قبل عامرخان اوردیویا بھارتی کو کاسٹ کیا تھا لیکن عامر نے دیویا بھارتی کے ساتھ اختلافات کے باعث انہیں فلم سے نکلوا کر اور ان کی جگہ جوہی چاؤلہ کو فلم میں کاسٹ کروایاتھا، یہ بات جب دیویا بھارتی کو پتہ چلی وہ دلبرداشتہ ہوگئیں۔ اور اس کے بعد عامر خان نے بھی فلم چھوڑ دی تھی اور ان کا کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا۔دراصل عامراور دیویا کے درمیان اختلافات کا آغاز 1992 میں لندن میں ایک لائیو شو کے دوران ہوا تھا۔ شو میں دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا لیکن دیویا ٹھیک پرفارمنس نہیں دے پائیں جسے عامر برداشت نہ کرسکے اور ان سے ناراض ہوگئے، فلم ’’ڈر‘‘ کی کاسٹنگ کے موقع پر بھی وہ ان سے بیحد ناراض تھے اور انہیں ڈرتھا کہ دیویا یہاں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائیں گی لہٰذا انہوں نے جوہی چاؤلہ کو ’’کرن‘‘ کا کرداردلوادیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان نے پہلے تو فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی تھی

لیکن بعد میں انہوں نے خود ہی فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا، عامر ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں رومینٹک کردار نبھانے کے بعد منفی کردار نبھانا نہیں چاہتے تھے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح ان کا رومینٹک ہیرو والا امیج خراب ہوسکتا ہے لہٰذا نہوں نے ’’ڈر‘‘ میں کام کرنے سے منع کردیا،تاہم ان کے منع کرنے سے شاہ رخ خان کی قسمت کا ستارہ چمک گیا، شاہ رخ کو بالی ووڈ کا کنگ بنانے میں فلم ’’ڈر‘‘ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…