میری صحت کا راز سبزیاں کھانا اور ایکسرسائز کرنا ہے, سلمان خان

20  جون‬‮  2017

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان زندگی کی 50 سے زائد بہاریں دیکھنے کے باوجود نوجوان اور پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔سلمان خان کی صحت اور ان کے لچکدار جسم کے دیوانے نہ صرف ان کے مداح ہیں، بلکہ ہریتھک روشن اورارجن کپور جیسے اداکار بھی ان کے صحت مند جسم کی تعریف کرتے ہیں۔بولی وڈ اداکار نہ صرف سلمان خان کی صحت کی تعریف کرتے ہیں، بلکہ وہ یہ بات بھی تسلیم کرتے ہیں کہ جسم کو ان

کی طرح بنانا آسان نہیں۔یہی سوال بولی وڈ لائف نے بھی سلمان خان سے کیا، جنہوں نے اس کا بہت ہی سادہ جواب دیا، جسے سن کر دبنگ ہیرو کے کروڑوں مداح چونک گئے۔سلمان خان نے اپنی صحت کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ سبزیاں بہت کھاتے ہیں اور ایکسرسائزکرتے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ گوشت اور مچھلی کے اقسام کے علاوہ ہر چیز کھاتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ مچھلی، گوشت اور سی فوڈ میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔سلطان ہیرو نے بتایا کہ وہ سبزیاں بہت کھاتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں بھوک لگتی ہے، اور جب وہ کچھ کھانا چاہتے ہیں تو جو بھی چیزیں گھر میں موجود ہوتی ہیں، انہیں مکس کرکے کھالیتے ہیں، جسے وہ مِکچرکہتے ہیں۔ایکسرسائیز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یومیہ صرف 20 سے 30 منٹ جِم جاتے ہیں، لیکن جب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ عمر رسیدہ ہو رہے ہیں، وہ جِم کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔سلمان خان کی صحت کا بس اتنا ہی راز ہے کہ وہ مچھلی اور گوشت کے بجائے سبزیاں کھاتے ہیں، اور ایکسرسائیز کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…