رنبیر کپور نے سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور علی خان سے ملتعلق عجیب و غریب بیان دے ڈالا۔۔ کرینہ خود بھی دنگ

15  جون‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) رنبیر کپور نے اپنے بھانجے اور سیف، کرینہ کے بیٹے تیمور علی خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد تیمور کو فلم انڈسٹری میں دیکھنا چاہتے ہیں۔بالی ووڈ میں کپور خاندان کو بہت اہمیت حاصل ہے، کپور خاندان کا تقریباً ہر فرد اس انڈسٹری سے وابستہ ہے، رنبیر کپور اور ان کی کزن کرینہ کپور خان بھی اسی فیملی کا حصہ ہیں،

دونوں کا شمار بالی ووڈ کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے تاہم آج تک رنبیر نے کبھی بھی کرینہ کے بیٹے اور اپنے بھانجے تیمور کے بارے میں میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا تھا لیکن اب رنبیر نے اپنی فلم ’’جگاجاسوس‘‘ کی تشہیر کے دوران پہلی بار تیمور کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’وہ تیمور کو بہت جلد فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں‘‘۔رنبیر نے بھارتی ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں تیمور کو اس وقت سے دیکھ رہاہوں جب وہ 3 ماہ کا تھا، اس وقت بھی وہ بے انتہا خوبصورت تھا اور اب میں نے انٹرنیٹ پر تیمور کی حالیہ تصاویر دیکھی ہیں جن میں وہ مزید پر کشش ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اپنی پیدائش سے لے کر اب تک تیمور کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے، کبھی اپنی بے تحاشا خوبصورتی کی وجہ سے اور کبھی اپنے نام کے تنازعے کے باعث لیکن یہ حقیقت ہے کہ تیمور نے صرف 5 ماہ میں وہ شہرت حاصل کی ہے جسے حاصل کرنے کیلئے لوگوں کو برسوں لگ جاتے ہیں۔خیال رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں ہدایت کار انوراگ باسو کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…