’’صبا قمر کی بھارت میں فلم ‘‘ اداکارہ کو ہندوستان سے کس نے خط لکھ ڈالا اور خط کا متن کیا ہے ؟ 

1  جون‬‮  2017
کراچی(این این آئی) بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا انٹرویو نہ کر پانے پر بھارتی صحافی نے فنکارہ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کھلا خط لکھ ڈالا۔صبا قمر نے اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں شاندار پرفارمنس سے سب کے دل جیت لیے، صبا قمر کی فلم میں شاندار اداکاری کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتی صحافی اور فنکار بھی پاکستانی اداکارہ کے گن گا رہے ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث صبا قمر بھارت جا کرفلم کی تشہیری مہم کا حصہ نہ بن سکیں جس کے باعث کئی بھارتی صحافیوں سے ان کا رابطہ بھی نہ ہوسکا تاہم ایک بھارتی صحافی فریدون شہریار نے صبا قمر کا انٹریو کرنے کی تمام کوششیں کیں لیکن انہیں کامیاب نہ مل سکی جس کے بعد بھارتی صحافی نے فنکارہ کو کھلا خط لکھ دیا جو تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ انہوں نے صبا قمر کا کوئی ڈرامہ کبھی نہیں دیکھا لیکن ہندی میڈیم میں دیکھنے کے بعد وہ پاکستانی اداکارہ کے ڈرامے یوٹیوب پر ضرور دیکھیں گے کیونکہ صبا قمر کی پرفارمنس نے انہیں کافی متاثر کیا ہے، صبا قمر نے باکمال انداز میں مٹھو کا کردار ادا کیا ہے جو شوہر کو انگلیوں پر نچانے کا ہنر جانتی ہے اور شوہر کو جذباتی طور پر بلیک میل کرتی ہے، حال ہی میں دیکھنے والی فلموں میں اتنا نہیں ہنسا جتنا ہندی میڈیم میں صبا قمر کی حقیقت سے قریب تر پرفارمنس دیکھ کر محظوظ ہوا۔بھارتی صحافی نے خط میں لکھا  کہ میں نے صبا قمر کے انٹرویو کے لیے کئی کوششیں کیں لیکن کوئی بھی کوشش رنگ نہ لائی جس کے بعد میں نے صبا قمر کو خط لکھا اور اس میں اداکارہ سے انٹرویو کے لیے سوالات بھی لکھ دیے لہذا امید کرتا ہوں کہ صبا قمر ان کے جوابات دیں گی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…