امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بہادری نے 16بعد بڑا فیصلہ کر لیا ۔۔ کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

  جمعہ‬‮ 19 مئی‬‮‬‮ 2017  |  6:00

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کار امیتابھ بچن اوران کی اہلیہ جیا بہادری 16 سال بعد پردہ سکرین پر اکٹھے دکھائی دیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن سال 2012 میںفلم گنگا دیوی اور سال 2016 میں فلم کی اینڈ کا میں اکٹھے جلوہ گر ہو چکے ہیں تاہم ان فلموں میں ان کی گیست اپیئرنس تھی،دونوں  سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم ‘‘کے  16 سال بعد اب پردہ سکرین پر مکمل کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے،ذرائع کے مطابق دونوں شوجیت سرکار کی نئی فلم جس کا

ابھی نام نہیں رکھا گیا میں اکٹھے دکھائی دیں گے،فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی ہے جس کی شادی کو 40سال مکمل ہوچکے ہیں،دونوں میں اتنی  محبت ہوتی ہے کہ دونوں کی خواہش ہوتی ہے کہ موت انہیں اکٹھے گلے لگائے،فلم کی دیگر کاسٹ کے لئے آڈیشن کئے جا رہے ہیں،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں