ۜ’’سونو نگم کی اذان بارے ہرزہ سرائی‘‘ پریانکا چوپڑا کا ایسا بیان سامنے آگیا کہ مسلمان بھی حیران رہ گئے ‎

18  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی گلو کار سونو نگھم کے اذان بارے ہرزہ سرائی کے بعد سوشل میڈ یا پر ہنگامہ بر پا ،سوشل میڈیا صارفین نے سونو نگھم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اذان کے حق میں معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار سلمان خان کی ویڈیو شیئر ہونے لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی گلوکار سونونگھم کی اذان کے خلاف ہرزہ سرائی کے

بعد سوشل میڈیا پر گلوکار کے متنازعہ بیان کے خلاف ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھارتی گلوکار کو ان کے متنازعہ بیان پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بھارت کے شہری محمد انس خان نے پریانکا چوپڑا کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اذان کے حوالے سے اپنے خوبصورت تجربے کا تذکر ہ کر رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ’’ بھوپال میں سب سے دلچسپ چیز جو میں نے دیکھی ہے اور جس کا میں انتظار کرتی ہوں ،وہ شام کو اذان کا وقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم سے پیک اپ کر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہوں ،جب اذان کا وقت آتا ہے تو پورے بھوپال میں اذان کی آواز آتی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ جس ٹیرس پر میں بیٹھتی ہوں وہاں چھ مساجد سے آواز آتی ہے ،وہ پانچ منٹ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سورج غروب ہو رہا ہوتا ہے ،اذان کی آواز آرہی ہوتی ہے تو یہ سب بہت ہی پر امن لگتا ہے،یہ میرے دن کا سب سے اچھا وقت ہوتا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران پریانکا چوپڑا بھوپال میں موجود تھیں جب انہوں نے اذان کے حوالے سے یہ بیان دیاتھا۔ اس سے قبل سونونگھم کے اذان بارے متنازعہ بیان کے جواب میں معروف بھارتی اداکار سلمان خان کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں سلمان خان معروف رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 8کی افتتاحی تقریب کے دوران اذان کی آواز آنے پر اس کے احترام میں خاموش کھڑے ہو جاتے ہیں اور شو کی سپانسر ائیر کمپنی کے حکام کو بھی خاموش رہنے کی تاکید کرتے نظر آتے ہیں جس پر سپانسر کمپنی حکام خطاب کر تے ہوئے اذان کے احترام میں خاموش ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…