فلم رئیس کی تشہیر کے سلسلے میں ایک شخص کی ہلاکت ٗ ریلوے پولیس نے شاہ رخ کو ثمن جاری کر دیا

1  اپریل‬‮  2017

گجرات(این این آئی)بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے گزشتہ روز بولی وڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان کوفلم’رئیس’کی تشہیر کے سلسلے میں ودودرااسٹیشن پر ایک شخص کی ہلاکت کے باعث ریلوے پولیس کی جانب سے ثمن جاری کیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس جے بی پاردی والا نے ثمن جاری کیا جس میں خان کوبیان ریکارڈ کروانے کیلئے آفس طلب کیا گیا ہے ٗشاہ رخ نے ثمن کو ہائی کورٹ میں

چیلنج کیا ہے۔شاہ رخ کے وکیل سلیل ٹھاکر نے دلیل دی کہ سی آر پی سی کے تحت جاری کیا جانیو الا ثمن کسی بھی ایسے شخص کو جاری نہیں کیا جاسکتا جو تھانے کی حدود میں نہ آتا ہوجس کے بعد عدالت نے سماعت 4 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ‘رئیس’کی تشہیر کے سلسلے میں شاہ رخ خان نے 23 جنوری کواگست کرانتی ایکسپریس میں ممبئی سے دہلی تک سفر کیا تھا ،گجرات کے ودودراریلوے اسٹیشن پر لوگوں کا ہجوم موجود تھا جو خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں آئے تھے۔بے تحاشہ لوگوں کے باعث اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی جس میں ایک مقامی رہائشی فرید خان شیرانی طبیعت زیادہ خراب ہونے اور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…