کرینہ کپور کے ساتھ میرا ماضی میں تعلق ۔۔۔ شاہدکپور نے اہم انکشاف کر دیا

26  مارچ‬‮  2017

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ ان کا ماضی محض ایک رازنہیں بلکہ دنیا کے لیے بہت بڑا راز ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوراورشاہد کپورکے درمیان ایک لمبے عرصے تک رہنے والی گہری دوستی سے کون واقف نہیں، جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے لیکن اب دونوں اداکارہی الگ الگ خوشگوارزندگی گزار رہے ہیں جہاں شاہد کپوربیٹی کے باپ اور اداکارہ

کرینہ کپور بھی بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورسے جب ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران موجود مداحوں کی جانب سے ان کے کرینہ کے ساتھ ماضی میں گزارے ہوئے وقت کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے پہلے ٹالنے کی کوشش کی کہ ان سے ماضی کے حوالے سے کچھ نہ پوچھا جائے۔ لوگوں کے اصرارپرانہوں نے جواب دیا کہ آپ لوگ کس ماضی کی بات کررہے ہیں جب کہ آپ لوگ اس حوالے سے کچھ بھی کیسے کہہ سکتے ہیں، کیا آپ لوگ میرے جاسوس تھے تاہم اپنے ماضی کے حوالے سے میں سب کچھ نہیں بتا سکتا کیونکہ کرینہ کے ساتھ ان کا ماضی محض ایک راز نہیں بلکہ دنیا کا بڑا راز ہے۔شاہد کپورسے جب ایوارڈ کی میزبان نے سوالات کرنا شروع کیے تو انہوں نے کہا کہ وہ بے فکررہیں کیونکہ وہ ان کے ماضی کے رشتوں کے حوالے سے کچھ بھی نہیں پوچھیں گی، جس پراداکارنے مسکراتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے اورشادی کے بعد اس طرح کی باتیں نہ کی جائیں تو بہترہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…