’’تنازعے نے عروج پکڑ لیا ‘‘

25  مارچ‬‮  2017

ممبئی(ماین این آئی) معروف کامیڈین کپل شرما کی جانب سے ساتھی اداکار سنیل گروور کو دوران پرواز جوتا اورتھپڑمارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی کامیڈین کپل شرما کی ساتھی اداکاروں سنیل گروورسے آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز لڑائی نے تنازعہ کھڑا کردیا اور معروف کامیڈی شو بھی اسی تنازعے کے باعث خاتمے

کے قریب پہنچ گیا ہے تاہم اب دوران پرواز لڑائی کی وجوہات سامنے آنے لگی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے ممبئی آنے والی پرواز کے مسافر نے بتایا کہ کپل شرما شراب کے نشے میں دھت تھے اور جہاز کے عملے سے مسلسل شراب لانے کا کہہ رہے تھے جب کہ اس دوران عملے نے کپل شرما شو کی ٹیم کو کھانا دیا جس پر کپل آپے سے باہر ہوگئے اورساتھی اداکاروں پر چلانا شروع کردیا کہ میں نے کھانا شروع نہیں کیا تو تم سب نے کیسے شروع کردیا جس پر ساتھی اداکاروں نے سہم کر کھانا عملے کو واپس کردیا۔عینی شاہد کے مطابق کھانا واپس کرنے کے بعد سنیل گروورنے کپل شرما کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر کپل طیش میں آگئے اور سنیل کو جوتا اتار کر پیٹنا شروع کردیا ٗ کپل نے یہیں بس نہیں کی بلکہ سنیل کا گریبان پکڑ کر تھپڑ رسید کیے اور ساتھ ساتھ چلائے کہ سب کا کیرئیر میں نے بنایا ہے اور میں ہی ختم کروں گا۔دوسری جانب کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے ٹیم ممبر نے بھی

دوران پرواز پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کردی اور سنیل گروور کے ساتھ نارواسلوک پر احتجاج کرتے ہوئے علی اصغر اور چندن نے شو کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو 3 اہم ارکان کے بغیر شو کی شوٹنگ کرنا پڑی ہے۔واضح رہے کہ اداکار سنیل گروور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کا اہم حصہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…