آج بھی والدین سے بہت ڈرتا ہوں ٗ سلمان خان

24  مارچ‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین سے آج بھی بہت ڈرتے ہیں اور اگر وہ کوئی غلط کام کریں تو ان کے خاندان اور دوست انہیں سیدھا راستہ دکھاتے

رہتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان جو آج اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارکا اپنی ایپ پر مداحوں سے کہنا تھا کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں جب وہ کوئی غلط کام کرتے ہیں تو ان کے خاندان سمیت دوست احباب انہیں سیدھا راستہ دکھاتے رہتے ہیں۔اداکارنے کہا کہ جب آپ بہت زیادہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو سب کو لگتا ہے کہ آپ جو کچھ کرتے یا کہتے ہیں وہ ٹھیک ہی ہوتا ہے جب کہ لوگ بھی آپ کی باتوں پریقین کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ جب انہیں لگتا ہے کہ وہ کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں تو اس وقت ان کی غلطیوں کے بارے میں خاندان والے ہی آگاہ کرتے ہیں کہ کیا صحیح اورکیا غلط ہے۔اداکار نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں اور انہیں یہ خوف بھی سوار رہتا ہے کہ ان کے کسی بھی فعل سے ان کا خاندان یا دوست احباب کا دل نہ دکھے یا وہ ناراض نا ہوں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…