بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم نے سب ریکارڈ توڑ دیئے فلم نے ریلیز ہونے سے قبل ہی کتنے ارب روپے کما لئے؟

10  مارچ‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی زیر تکمیل فلم’’دی رنگ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن کے مالکانہ حقوق کی مد میں 125 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی جوڑی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے، دونوں اداکاروں کی جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں’’رب نے بنادی جوڑی ‘‘ اور ’’جب تک ہے

جاں‘‘ جیسی کامیاب فلمی شامل ہیں جب کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئیں ہیں لیکن اب ان کی فلم نے ایک اور بڑی ڈیل کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار امتیازعلی کی فلم ’’دی رنگ‘‘ میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ تاحال جاری ہے اور ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے لیکن فلم کے مقامی اور عالمی سطح پر ڈسٹری بیوشن کے مالکانہ حقوق این ایچ اسٹوڈیوز نے 125 کروڑ میں خرید لیے ہیں اور اس طرح فلم نمائش سے قبل ہی بجٹ سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔دوسری جانب این ایچ اسٹوڈیوز کے مالک نریندرا ہیراوت نے بھی فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس خریدنے کی تصدیق کردی ہے تاہم انہوں نے خریداری کی رقم بتانے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان نے شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم کا پوسٹر شیئر کرکے مداحوں سے فلم کا نام تجویزکرنے کا کہا تھا جب کہ فلم 11 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…