آسکر ایوارڈ میں بالی ووڈ کے منہ پر طمانچہ پڑ گیا ، جانتے ہیں وجہ کیا بنی ؟

2  مارچ‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ شو میں بھارت کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا جسے بھارتی فلم انڈسٹری کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ بھارتیوں نے اپنی کسی تقریب میں اوم پوری کا کوئی ذکر تک نہ کیا۔لاس اینجلس میں ہونے والے 89 ویں آسکر ایوارڈز شو میں بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کے لیے ایک خصوصی وقت مقرر کیا گیا جس میں ان کی فنی خدمات کا

 

اعتراف کیا گیا جس پر اوم پوری کے خاندان والوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ اوم پوری نے مسلسل 25 سال نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ اور برٹش فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا جس پر موشن پکچرز اکیڈمی نے ان کی خدمات کو سراہا ہم ان کے مشکور ہیں‘‘۔دوسری جانب بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنی ہی فلم انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اوم پوری کی خدمات کو نہ سراہنے کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قرار دیا ہے۔ نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس اور شرمناک بات ہے کہ ہالی ووڈ میں اوم پوری کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایک خصوصی وقت مقرر کیا گیا لیکن بالی ووڈ کی کسی تقریب میں ان کا تذکرہ تک نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اوم پوری اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے جن کی موت کا سبب دل کے دورے کو قرار دیا گیا تھا لیکن پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا تھا تاہم کیس اب تک مکمل طور پر حل نہیں ہوسکا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…