’’بس اسی کا تو انتظار تھا ‘‘ عدالت سے حکم آتے ہی سیاہ عبایا اوڑھ کر خاتون نے پاکستان چھوڑ دیا ۔۔ جانتے ہیں پاکستان کی وہ معروف ترین خاتون کون ہیں ؟

24  فروری‬‮  2017

کراچی(این این آئی)ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد جمعرات کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے غیر ملکی پرواز ای کے 605 کے ذریعے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہوگئی ہیں۔ماڈل ا یان علی نے سیاہ رنگ کا عبایاپہناہواتھا۔ جب ایان علی جہاز کی طرف جارہی تھیں اس وقت ڈیوٹی پر موجود ایف آئی اے حکام کے چہروں پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔

واضح رہے کہ ماڈل گرل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالردبئی منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا اور پھر ان پر فرد جرم عائد کر کے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔چند روز قبل سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی تھی جس کے بعد وزات داخلہ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز ہی ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد ماڈل ایان علی دبئی روانہ ہوگئیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…