روسی ماڈل کو عمارت سے لٹک کر سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا ،دبئی پولیس کا ہنگامی اقدام ، فیصلہ سنا دیا

22  فروری‬‮  2017

دبئی (این این آئی)دبئی کی پولیس نے ایک روسی ماڈل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بلند عمارت سے بغیر کسی حفاظتی بیلٹ کے لٹکنے کی کوشش آئندہ نہیں کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ روسی ماڈل وکٹوریہ کا ہاتھ ان کے اسسٹنٹ نے پکڑا اور وہ 73 منزلہ دبئی مرینا عمارت سے فوٹو شوٹ کے لیے لٹک گئیں۔وکٹوریہ نے اپنی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں نے ایسا کیا۔ میں جب بھی ویڈیو دیکھتی ہوں تو میری ہتھیلیوں میں پسینہ آ جاتا ہے۔

 

تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ کو طلب کیا ہے اور حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں کہ وہ اپنے کام کے لیے آئندہ اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔دبئی پولیس کے میجر جنرل خلیل المنصوری کے مطابق وکٹوریہ کو حلف نامہ پر دستخط کرانے کے لیے پولیس سٹیشن بلایا گیا تھا کہ وہ دبئی میں اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔ جو اس روسی لڑکی نے کیا وہ جان کو خطرے میں ڈالنا تھا۔وکٹوریہ کی جانب سے اپنے پرخطر فوٹو شوٹ کی جو تصاویر انسٹا گرام پر ڈالی گئی ہیں ان کو 70 ہزار افراد نے پسند کیا ہے جبکہ تین لاکھ 80 ہزار افراد نے ویڈیو کو پسند کیا ہے۔تاہم کئی لوگوں نے وکٹوریہ کو اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…