بھارت میں معروف فلمی اداکارہ سے ریپ ،تین افرادگرفتار

20  فروری‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے معروف فلمی اداکارہ کے اغوا اور ان سے ریپ کے شبہے میں 3 افراد کوگرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ریاست کیرالہ میں پولیس نے معروف فلمی اداکارہ کے اغوا اور ان سے ریپ کے شبے میں 3 افراد کوگرفتار کرلیا ہے ۔اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جمعے کی رات جب وہ ایک فلم کی ڈبنگ کے لیے جارہیں تھیں راستے میں تین افراد نے ان کی

گاڑی روک کر انھیں گاڑی کے اندر ہی دو گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور انھیں دھمکی دی گئی کہ ان کے ریپ کی تصویریں سوشل میڈیا پر عام کردی جائیں گی۔پولیس نے اداکارہ کے ڈرائیور اور مزید2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم مرکزی ملزم اور اداکارہ کے سابق ڈرائیور سمیت ابھی تین افراد کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے ریپ، اغوا، مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس واقعے پر جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔فلم ڈائریکٹر لعل کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ انتہائی چونکا دینے والا واقعہ ہے۔مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ واقعہ کوچن میں رونما ہوا ہے جہاں بہت سی خواتین کام کے بعد رات دیر سے گھر پہنچتی ہیں۔جنوبی بھارت کے معروف اداکار موہن لال نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ اب یہ وقت آگیا ہے کہ ہم محض موم بتیاں اٹھانے اور جلانے اور ہمدردی کرنے سے آگے بڑھیں اور یقینی بنائیں کہ ملک کے قانون کو اتنا طاقتور بنایا جائے کہ کوئی اس طرح کی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ اس معاملے میں بلاتاخیر انصاف ہو۔بھارت میں 2012 میں دہلی کی ایک بس میں ایک طالبہ سے زیادتی کے بعد سے ریپ اور صنفی جرائم کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس واقعے کے بعد ملک میں ریپ کے خلاف سخت قانون بھی متعارف کروایا گیا۔ اس کے باوجودبھارت سے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی حملے مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…