صرف ایک سیلفی سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے کا دلچسپ و عجیب واقعہ

4  فروری‬‮  2017

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں۔ وہ جہاں جاتے ہیں لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دیوانے ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں شاہ رخ خان نے بھارتی شہر پونے کا دورہ کیا تو ہزاروں لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کیلئے جمع ہو گئے۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ ان میں سے ہی ایک

سیلفی کو سوشل میڈیا پر بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، اور اس کی وجہ کنگ خان نہیں بلکہ مداحوں کے ہجوم میں نظر آنے والی ایک خوبرو لڑکی ہے۔ اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین دیوانے ہو گئے اور ہر کوئی اس لڑکی کے بارے میں پوچھنے لگا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہزاروں کے ہجوم میں کھڑی یہ لڑکی ماڈل لگتی ہے۔ کسی دل پھینک صارف نے لکھا کہ اس دوشیزہ نے میرے دل میں گھر کر لیا ہے، میں اس لڑکی کو ڈھونڈ کر اس سے شادی کروں گا۔اس تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انڈین میڈیا نے اس لڑکی کو ڈھونڈنے کا مشکل فیصلہ کیا جس میں وہ آخر کار کامیاب ہو گئے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس لڑکی کا نام صائمہ حسین ہے اور شعبہ فیشن ڈیزائننگ میں تھرڈ ایئر کی طالبہ ہے۔ 21 سالہ صائمہ حسین کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے اور اپنی تعلیم کی غرض سے پونے میں قیام پذیر ہے۔صائمہ حسین کا انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شہرت کے بارے میں اسے اپنے ایک دوست سے پتہ چلا۔ اس نے جب مجھ سے بات کی تو مجھے لگا کہ شاید وہ مذاق کر رہی ہے تاہم کچھ دیر بعد ہی مجھے سینکڑوں کالیں اور میسجز ملنا شروع ہو گئے۔ صائمہ حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شہرت اسے ایک خواب لگ رہی ہے۔

 

Saima saima1 saima3 srkk subbuzz

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…