ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ نے آتے ہی دِل جیت لئے

21  جنوری‬‮  2017

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ نے اپنے شاندار ملبوسات سے فیشن تجزیہ کاروں کا دل جیت لیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق صدیوں سے امریکا میں نئے صدر کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی بہت اہمیت دی جاتی ہے، جو امریکا کی خاتون اول مانی جاتی ہیں

اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سب کی نظریں ان کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ اور ان کے فیشن پر ہیں۔تقریب حلف برداری کے بعد منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں نئے صدر اور ان کی اہلیہ ڈانس کرتے ہیں، یہ رواج امریکا میں سالوں سے چلا آرہا ہے اور اس دوران سب کی نظریں امریکا کی خاتون اول کے لباس پر مرکوز رہتی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ نے اس تقریب میں نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر ہیرو پیئر کا بنایا ہوا سفید رنگ کا گان زیب تن کیا۔46 سالہ سابقہ ماڈل میلانیہ ٹرمپ نے اپنے خوبصورت انداز سے تقریب میں شریک افراد کو متاثر کیا۔رپورٹس کے مطابق میلانیہ ٹرمپ کا یہ اسٹائل متعدد فیشن تجزیہ کاروں کو بھی خاصا پسند آیا۔دوسری جانب اس حوالے سے بھی توقع ظاہر کی گئی کہ میلانیہ ٹرمپ کے اس انتخاب کے باعث نیویارک سے تعلق رکھنے والے اس ڈیزائنر کو کافی مقبولیت مل سکتی ہے۔میلانیہ ٹرمپ نے اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ڈانس کر کے اس تقریب کا آغاز کیا، اس دوران دونوں ایک ساتھ نہایت خوش اور پرمسرت نظر آئے۔اس تقریب کے علاوہ بھی میلانیہ ٹرمپ کی جانب سے زیب تن کیے جانے والے ملبوسات کو بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کی خاتون اول کے ملبوسات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، ہر تقریب میں ان کی جانب سے پہنا ہوا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے اور میلانیہ ٹرمپ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ پہلے سے ہی اپنے اس نئے سفر کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…