بیٹے کا نام ’’تیمور‘‘ کیوں رکھا؟ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے خاموشی توڑ دی

18  جنوری‬‮  2017

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے خاموشی توڑ ہی دی اور اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھنے کی وجہ بتا دی۔20دسمبر 2016 کو کرینہ کپور خان نے بیٹے کو جنم دیا۔بڑے نواب کے ننھے نواب کا نام تیمور علی خان رکھا گیا۔ بعض دل جلے بھارتیوں کو مسلمان حکمران کے نام پر رکھا نام پسند نہ آیا توسوشل میڈیا پرطوفان کھڑا ہو گیا۔

لوگوں نے دل کی بھڑاس نکالی لیکن بچے کے والدین کچھ نہ بولے۔اب تقریباً ایک ماہ بعد سیف علی خان نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ انہوں نے اور کرینہ نے اپنے بیٹے کا نام تیمور کیوں رکھا؟سیف کا کہنا ہے کہ انہیں اور کرینہ کو یہ نام اور اس کے معنی بہت پسند آئے،تیمور فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے لوہا۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سیف نے کہا کہ لوگ بھارت کے دائیں بازو اور فاشسٹ ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔ہم سب کو یہ خوف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ تیمور کے نام پر غیر ضروری ڈرامہ کریں گے تو کئی آوازیں اٹھیں گی۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مجھے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ کئی لوگ اس متعلق سمجھ داری اور آزادانہ طور پر بات کر چکے ہیں۔کئی لوگوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی اور مجھے یہ احساس دلایا کہ میں اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہوں۔سیف کہتے ہیں وہ اس نام کے ترک حکمران تیمور کے پس منظر سے بھی واقف ہیں،تو اب کیا انہیں اپنے بیٹے سے متعلق فلموں کی طرح انتباہ جاری کرنا چاہئے کہ کسی بھی زندہ یا مردہ شخص سے کسی بھی طرح کی مشابہت محض اتفاقیہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…