سنگین الزام میں ملوث پاکستانی گلوکارعدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہوتے ہی فرار

11  جنوری‬‮  2017

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ یمں معروف گلوکار بلال سعید چوری کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار گلوکار بلال سعید نے عدالت کو بتایاکہ مخالفین نے پولیس سے ساز باز کر کے چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے حالانکہ اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے ۔

دوران سماعت مدعی مقدمہ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ گلوکار بلال سعید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رخسانہ نامی خاتون کے گھر سے8کروڑ روپے کے مالیتی زیورات نقدی اور سامان چوری کیا جبکہ ملزمان پولیس کے پاس تفتیش کیلئے بھی پیش نہیں ہو رہے۔جس پر عدالت نے گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم گلوکار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…