پریانکا چوپڑا کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی ۔۔ ہر طرف سے مبارکباد

15  دسمبر‬‮  2016

نیویارک(این این آئی) بالی ووڈ میں شاندار کامیابی کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں بھی خوب داد حاصل کی اور اب بھی وہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم اب ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اداکارہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر بن گئی ہیں۔یونیسیف کی 70 ویں سالگرہ گزشتہ روز نیو یارک میں منائی گئی، تقریب میں ڈیوڈ بیکھم، لانڈو بلوم، جیکی چین اور ملی بابی براؤن جیسے بین الاقوامی فلمی ستاروں کے ہمراہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی موجود تھیں۔ بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا اب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیرمقررکردی گئی ہیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بچوں کے حقوق کے پروموشن کے لیے گلوبل ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی تصویریں پوسٹ کیں اورکہا کہ یونیسیف کی گلوبل خیرسگالی کی سفیرکے طور پراس گروپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے باعث فخرہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہم خیال لوگوں سے ملنا ہمیشہ خوشی کا باعث بنتا ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ سب کچھ ہونے کے باوجود ہم میں ابھی انسانیت باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…