پریانکا چوپڑہ کے تاج میں ایک اور نگینہ

26  اکتوبر‬‮  2016

لاس اینجلس (این این آئی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ کے سر گذشتہ دنوں ایک اور تاج اس وقت سجا جب انھیں بریک آؤٹ سٹائل آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا۔’’ان سٹائل‘‘ میگزین کی اس تقریب کا انعقاد گیٹی سینٹر نے امریکی شہر لاس اینجلس میں کیا تھا۔پرینکا چوپڑہ کو یہ ایوارڈ امریکی گلوکار اشر ریمنڈ نے دیا۔ اس موقعے پر اداکارہ آئیلا فیشر بھی ریڈ کارپٹ پر موجود تھیں۔پرینکا چوپڑہ نے انسٹا گرام اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پر اس شام کا تذکرہ کرتے ہوئے تقریب کا انعقاد کرنے والوں اور اشر ریمنڈ کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ امریکی ٹی وی شو ’’کوانٹیکو‘‘ میں اپنے زبردست کردار اور اداکاری کے سبب اب امریکہ میں ایک معروف نام ہیں۔انھوں نے کہا کہ’’کوانٹیکو‘‘ میں ایف بی آئی کا کردار ادا کرکے وہ طاقتور محسوس کرتی ہیں۔وہ اپنی اس سیریز کے دوسرے سیزن کی تشہیر کے لیے ایلن ڈی جینیریس شومیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ شو جلد ہی سامنے آنے والا ہے۔اس شو کی میزبانی کامیڈین ایلن ڈی جینیرز کرتے ہیں اور اس شو کا شمار بہت ہی پرمزاح پروگرامز میں ہوتا ہے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے بارے میں جانتی ہیں تو انھوں نے کہاکہ نہیں میرا مطلب ہے کہ ہمارے یہاں اسی طرح کا اپنا ادارہ سی بی آئی ہے اور ہم ایف بی آئی یا سی آئی اے کے بارے میں جو کچھ جانتے ہیں وہ ہوم لینڈ جیسے ٹی وی شوز کے ذریعے جانتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ جب میں کوئی دروازہ توڑتے ہوئے اور ایف بی آئی ایف بی آئی کہتی اندر داخل ہوتی ہوں تو یقیناًایک قوت کا احساس ہوتا ہے۔ میں کوانٹیکو میں اپنے کردار سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…