مودی نے اپنے محسن واجپائی کو نہیں بخشا تو ۔۔۔!بھارتی رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو بی جے پی کی رکنیت سے مستعفی ،سنگین الزامات عائد

25  جولائی  2016

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو نے بی جے پی کی رکنیت سے استعفی دیدیا،انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی نے اپنے محسن واجپائی کو نہیں بخشا تو میں کیا چیز ہوں،مجھے بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب کی جانب دیکھنا بھی مت لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اپنی شناخت کو ہی بھول جاؤں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم نریندر مودی پر اپنے محسنوں سے احسان فراموشی کا الزام لگاتے ہوئے حکمران جماعت بی جے پی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ مودی کو اٹل بہاری واچپائی بی جے پی میں لائے انہوں نے ان کو نہیں بخشا تو میں کیا چیز ہوں۔ مجھے بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب کی جانب دیکھنا بھی مت لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اپنی شناخت کو ہی بھول جاوں، چوتھی مرتبہ مجھے پنجاب سے دور رہنے کا کہا گیا لیکن میرے لئے اب یہ سب برداشت کرنا نا ممکن ہو گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جب ایک پرندہ بھی اپنا درخت نہیں چھوڑتا تو پھر میں امرتسر کیوں چھوڑوں، میں نے ایسا کیا غلط کیا ہے، میرے لئے کوئی بھی جماعت پنجاب سے بڑھ کر نہیں ہے، پنجاب کے لئے ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔سدھو کا کہنا تھا کہ ایک وہ وقت تھا کہ جب پورے شمالی بھارت میں بی جے پی کی جانب سے صرف میں اکیلا انتخاب جیتنے والا شخص تھا اور پھر مودی لہر آئی جس نے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ مجھے بھی ڈبو دبا۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سدھو نے اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…