قندیل بلوچ کا قتل ! والد نے قتل کے فوراً بعد کیا کام کیا ؟ ہلچل مچ گئی

16  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قندیل بلوچ کے قتل پر سگے بھائی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے‘ قندیل بلوچ کے بھائی کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ نے ہماری عزت خاک میں ملا دی تھی۔ اس وجہ سے اسے قتل کر دیا۔ ہمیں محلے میں سب لوگ باتیں سناتے تھے اور شہر بھر میں ہمارا جینا دوبھر ہو گیا تھا۔تفصیل کے مطابق قندیل بلوچ قتل سے قبل اپنے کرائے کے گھر میں موجود تھیں جہاں ان کے حقیقی بھائی نے انہیں قتل کر دیا۔ قتل کے وقت قندیل بلوچ بھائی کو اقدام سے باز رکھنے کیلئے شدید مزاحمت بھی کرتی رہیں لیکن ان کی کوششیں بار آور ثابت نہ ہو سکیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا ہے تاہم مظفر آباد کی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں۔قندیل بلوچ نے گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیا ہوا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ہے۔ قندیل بلوچ کی ڈیڈ باڈی کمرے میں ہی موجود ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ماڈل قندیل بلوچ کو سکیورٹی خدشات موجود تھے جس پر انہوں نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی بھی مانگی تھی مگر انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔قندیل بلوچ کے والد نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے وسیم نے قندیل بلوچ کو گلہ دباکر قتل کیا ہے ، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے ۔ سی پی او ملتان نے قندیل بلوچ کے والد اور والدہ سے ملاقات کے بعد بتایا ہے کہ قندیل کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے اور اس کاروائی کی اطلاع قندیل کے والد عظیم نے پولیس کو ٹیلی فون پر دے دی تھی۔ قندیل بلوچ کے قتل سے شہر بھر میں ہلچل مچ گئی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…