مصری نوجوان نے شادی پر کتنے لاکھ یورو خرچ کر ڈالے جان کر حیران رہ جائیں گے

3  جولائی  2016

قاہرہ/ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک)مصری ارب پتی نوجوان اور برازیل کی سپر ماڈل کی شادی کی تقریب آئندہ ماہ کے آغاز پر یونان کے جزیرے میکونوس میں منعقد ہو گی جس پر 50 لاکھ یورو کے قریب خرچ ہوں گے۔یونان کے ایک اخبار کے مطابقمصری ارب پتی نوجوان تاجر کریم حامد الشیتی اور برازیل کی سپر ماڈل کی شادی کی تقریب آئندہ ماہ یونان کے جزیرے میکونوس میں منعقد ہو گی۔اخبار کے مطابق 8 اور 9 جولائی کو ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 400 سے زیادہ مہمان نجی طیاروں اور پرتعیش سمندی کشتیوں کے ذریعے جزیرہ میکونوس پہنچیں گے۔ الشیتی خاندان ایک سیاحتی بحری جہاز کے ذریعے خاندان کے افراد کو مصر سے جزیرے منتقل کرے گا۔ اس کے بعد تمام مہمانوں کو بیش قیمت گاڑیوں میں ان ہوٹلوں اور بنگلوں تک پہنچایا جائے گا جہاں انہیں تقریب میں شرکت کے لیے قیام کرنا ہے۔
مہمانوں کی 24 گھنٹے خدمت اور تواضع کے لیے خصوصی ٹیمیں تیار کی گئی ہیں۔اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کے تمام تر اخراجات دولہا کے گھر والے اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں مہمانوں کے لیے 20 سے زیادہ بنگلے فراہم کیے گئے ہیں اور مہمانوں کی حفاظت کے لیے 100 ذاتی محافظین کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔تقریب کے 28 سالہ دولہا کا نام کریم ہے جو اپنے والد حامد الشیتی کے ساتھ مل کر مصر اور مشرق وسطی کی ایک سب سے بڑی سیاحتی کمپنی چلاتا ہے۔حامد الشیتی جن کی پیدائش مصر کے مغربی صوبے کی ہے ، شرم الشیخ ، مرسی علم اور الغردقہ میں 17 سیاحتی ہوٹلوں اور دنیا بھر میں 21 تیرتے ہوئے ہوٹلوں کے مالک ہیں۔ وہ بین الاقوامی اسفار اور دوروں کا انتظام کرنے والے سب سے بڑے تاجروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 1979 میں اپنی کمپنی قائم کی جو مشرق وسطی میں سیاحت کی بڑی کمپنیوں میں شامل ہوگئی اور سالانہ 13 لاکھ کے قریب سیاحوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…