بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی توہین پر فلم انڈسٹری کا احتجاج کا فیصلہ

5  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )بھارت میں ہندو انتہاءپسند تنظیم شیو شینا کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر پاکستان کی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹر اور فنکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان بھی بھارتی فلموں کی نمائش پر فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔سید نور، سنگیتا، مصطفی قریشی، سعود،سعید رضوی،اسلم شیخ اور دیگر شخصیات نے پاکستانی فنکاروں سے کہا کہ وہ بھارتی فلموں میں کام نہ کریں ، بھارت نے ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے لیکن مودی حکومت کے دور میں پاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اب تو بھارتی فنکار اور بولی ووڈ کی کئی اہم شخصیات نے اس انتہائ پسندی کے خلاف احتجاج کیا ہے بھارتی سپر اسٹارز نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف توہین آمیر رویہ کی بھی مذمت کی ہے، دوسری طرف پاکستان میں بھارتی فلمیں سب سے زیادہ پیسہ کما رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی فلموں کی حق تلفی ہورہی ہے۔پاکستانی سنیمامالکان کو بھی چاہیے کہ وہ محب وطن ہونے کا ثبوت دیں اور بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کریں اور صرف پاکستانی فلموں کو پروموٹ کریں تاکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ سنیماو¿ں پر بزنس کرنے کا موقع ملے،ملکی فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کرسکے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…