کراچی سے لاہور آج سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

31  جولائی  2015

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی فلم ڈائریکٹر وجاہت رﺅف کی “کراچی سے لاہور” آج سے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ یہ فلم کراچی سے لاہور کے ایک طویل سفر کے بارے میں ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، ایشیتا سید، عائشہ عمر، احمد علی، یاسر حسین، اور چائلڈ آرٹسٹ عاشر وجاہت شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ، فلم میں موتی اور سیم کا کردار نبھانے والے اداکار یاسر حسین اور احمد علی نے لکھی ہے۔ اس فلم میں عائشہ عمر کے آئٹم سانگز بھی شامل ہیں۔ فلم کی کہانی میں ہیرو اپنی محبوبہ کی شادی رکوانے کیلئے لاہور جانے کا فیصلہ کرتا ہے تاہم ٹرانسپورٹ ہڑتال کی وجہ سے وہ اپنے پڑوسیوں کی گاڑی مانگ کے لاہور جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یہیں سے کہانی شروع ہوتی ہے کیونکہ ہیرو شہزاد شیخ کی پڑوسن عائشہ عمر ان کی پڑوسن ہوتی ہیں جو کہ گاڑی کے ہمراہ ہی لاہور جانے کا فیصلہ کرتی ہیں۔ کمزور ہدایتکاری، اداکاروں کی اوور ایکٹنگ کی وجہ سے اسے ریلیز سے قبل ہی تنقید کا سامنا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فلم کا واحد مثبت پہلو موتی کا کردار نبھانے والے یاسر حسین ہی رہے ہیں جن کے بے ساختہ فقرے اور چٹکلے فلم بینوں کو کہانی سے جڑے رہنے میں مدد دیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…