رنبیر کپور نے عامر خان کی شاگردی اختیار کرلی

21  مئی‬‮  2015

ممبئی(نیوزڈیسک )بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی باقاعدہ شاگردی اختیار کرلی ہے۔بھارتی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں کسی بھی فلم کی کامیابی کے لئے اس کی تشہیر بھی بڑی اہم ہوتی ہے اور اس کے لئے مختلف طریقے اختیار کئے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فلم دیکھنے کی جانب راغب کیا جاسکے۔ بالی ووڈ میں اکثر لوگوں کو تشہیر کے جدید طریقوں کا علم ہی نہیں وہ اب بھی پرانے انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔رنبیر کپور کا کہنا تھاکہ بالی ووڈ میں عامر خان وہ واحد اداکار ہیں جنہیں اپنی فلم کی تشہیر کا ہنر آتا ہے، انہیں اس بات کا علم ہوتا ہے کہ ان کی کس فلم کو تشہیر کی کتنی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی تشہیر کے لئے نیا انداز اپناتے ہیں۔ وہ خود بھی اپنی فلم کی تشہیر کے لئے عامر خان سے باقاعدہ مشاورت کرتے ہیں اور انہی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی پروگرام میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…