امید نہیں کہ شائقین بطور ولن مجھے پسند کریں گے: کرن جوہر

2  اپریل‬‮  2015

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم بومبے ویلوٹ میں ولن کا کردار نبھانے پر نروس ہیں اور انہیں امید نہیں کہ لوگ اس کردار میں انہیں زیادہ پسند کریںگے۔ کرن جوہر نے انوراگ کیشپ کی فلم بومبے ویلوٹ میں ولن کا کردار نبھایا ہے۔ بالی ووڈ کے مقبول ترین فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر کی بطور اداکار یہ دوسری فلم ہے، اس سے قبل وہ 1995 میں شاہ رخ اور کاجول کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں مختصر سا کردار نبھا چکے ہیں۔کرن جوہر کی فلم بینوں میں شبیہہ ایک ہنس مکھ اور چلبلے انسان کی ہے اور کرن کا کہنا ہے کہ اپنی اسی شبیہہ کی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ انہیں بطور ولن پسند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کردار انہوں نے اسی لئے نبھانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ مشکل تھا، انہوں نے پوری محنت کی لیکن اب دیکھنا ہو گا کہ فلم شائقین ان کی اداکاری پر کیسا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کولمبو میں کی گئی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…