ماضی میں کافی غلطیاں کیں مستقبل بارے سنجیدہ ہوں‘سنی لیون

2  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کافی غلطیاں کرچکی ہے لیکن مستقبل کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔سنی لیون کی نئی فلم ’ایک سہیلی لیلا‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ اسی فلم کی تشہیر کے موقع پر انھوں نے کہا کہ وہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے ابھی بھی پوری طرح سے واقف نہیں ہیں۔سنی لیون کی پہلی فلم ’جیک پاٹ‘ تو فلاپ ہوگئی تھی لیکن ان کی فلم ’راگنی ایم ایم ایس 2‘ نے اچھا کاروبار کیا تھا اور اسی فلم کے آئٹم نمبر ’بے بی ڈال‘ سے انہیں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ سنی لیون کا خیال ہے کہ بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے کے لیے ابھی انہیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔سنی لیون نے اپنی شروعاتی فلموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’میں نے بعض غلطیاں کی ہیں لیکن وہ صرف اس لیے کیونکہ میں بالی وڈ میں نئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھاکہجب میں نے جیک پاٹ فلم میں کام کیا اور وہ فلم بری طرح فلاپ ہوگئی تو میں کافی ڈر گئی تھی۔ میرے لیے راگنی ایم ایم ایس 2 کا ہٹ ہونا بے حد ضروری تھا ورنہ میرا اعتماد ختم ہوجاتا۔سنی لیون نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انھوں نے فلموں کا انتخاب کرتے وقت بعض غلطیاں کی لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ان غلطیوں سے سبق سیکھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا ’میری نئی فلموں میں آپ دیکھیں گے کہ میں نے بے حد محنت کی ہے۔ ماضی میں میں نے کچھ بھی کیا ہو لیکن میں اپنے مستقبل کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہوں۔سنی لیون نے ابھی تک ’ جیک پاٹ‘، ’ راگنی ایم ایم اس2‘ ، ’شوٹ آو¿ٹ ایٹ وڈالا‘ ، ’لاٹری‘ اور ’ جسم 2‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ بالی وڈ میں اداکاری کرنے سے پہلے وہ فحش فلموں میں کام کرتی تھیں اور انڈیا میں انھوں نے ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول ترین شو ’بگ باس‘میں حصہ لیا تھا جس کے بعد انھوں نے بالی وڈ کا سفر شروع کیا۔سنی لیون اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے آئٹم سانگز کے لیے مقبول ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…