سوناکشی کا فینز سے ڈائیلاگ”پیارسے ڈرلگتا ہے“ استعمال نہ کرنے کا مشورہ

2  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ”دبنگ“ کا ڈائیلاگ ” تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے “ کسے یاد نہیں۔ فلم دیکھنے والے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ”دبنگ “ کے مشہور ڈائیلاگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور آج بھی اکثر کسی نہ کسی کی زبان سے اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔تاہم سوناکشی نے اب اپنے فینز کو یہ ڈائیلاگ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اس کی وجہ بنے ہیں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نڑاد نوجوان زیدعلی، جن کی ایک وڈیو میں اس ڈائیلاگ کو اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ سوناکشی کو بھی اس کے اثر ہونے کا اعتراف کرنا پڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں سوناکشی نے زید علی کی وہ وڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ”یہ ہے وہ وجہ جس کے باعث آپ کو میرا ڈائیلاگ کبھی بھی گھر پر استعمال نہیں کرنا چاہیے“۔ سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نڑاد زیدعلی کینیڈا میں مقیم ہیں مگر اپنا طرززندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…