فنکاروں میں پروفیشنل اپروچ بڑھ جانا غلط بات نہیں :آمنہ شیخ

11  مارچ‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک)نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب فنکار پروفیشنل ازم کے زیادہ قائل ہو گئے ہیں جو بالکل بھی غلط اپروچ نہیں ہے ، اب ڈراموں کے بجائے فیچر فلموں کا دور چل رہا ہے۔ کسی فنکار کوفلم کی کامیابی یا ناکامی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آمنہ شیخ نے کہاکہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں شاندار پرفارمنس نے ثابت کردیا ہے کہ فنکار کسی میڈیم کا محتاج نہیں ہوتا ، جاندار کردار اس کو فنی زندگی دیتا ہے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ ہماری فلموں کی پذیرائی ملکی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھی ہورہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ میری فلم لمحہ کی بین ا لاقوامی فلم فیسٹیولز میں پذیرائی ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ،اس سلسلے میں ہدایت کارہ ارم پروین بلال کی کوشش کو سراہنا چاہیے کہ انہوں نے ایک حساس ایشو کو موضوع بنایا ہے۔ عورت کی آزادی و حقوق کے لئے ہم سب کو آواز بلند کرنی ہوگی۔ عالمی سطح پر خواتین کے مسائل فلموں کے ذریعے اجاگر کئے جاسکتے ہیں۔ آمنہ شیخ نے اس کاز کیلئے شرمین عبید چنائے اور دیگر خواتین فلم میکرز کی کوششوں کو سراہا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…