کیا عامر کی فلم ”دنگل “ میں تاپسی پنو کو لیا جائے گا

23  فروری‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عامر خان ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کی فلم کی ہیروئن بننا ادکارہ کا خواب ہوتا ہے۔ پی کے کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد عامر اب اپنی نئی فلم ”دنگل “ کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں جس کے لیے ہیروئن کی تلاش زور و شور سے جاری ہے۔ نیتش تیواری کی ہدایتکاری میں بنائے جانے والی اس فلم میں عامر کی بہن کے کردار کے لیے کنگنا راناوت کو لئے جانے کی خبر سننے میں آئی تھی مگر گنگنا نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا انہیں ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی ہے۔ اب اس کردار کے لیے ایک نیا نام سننے میں آیا ہے یہ نام ہے تاپسی پنو کا۔ اس بات پر جب تاپسی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ” یہ میرے ”خیر خواہوں کی اڑائی ہوئی خبر ہے “ حالانکہ مجھے اس فلم کی پیش کش نہیں ہوئی ہے۔ میں اپنے یہی خواہوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں مگر یہ خبر میں نے خود پہلی بار سنی ہے۔ ذرائع کے مطابق تاپسی سے اب تک رابطہ قائم نہیں کیا گیا مگر دنگل کے لیے 4ہیروئنوں کے نام زیر غور ہیں جن میں ایک تاپسی کا نام ہے۔ یہ خبر صحیح ہے یا غلط اس بات کا فیصلہ مارچ کے اوآخر میں ضرور ہو جائے گا کیونکہ اس وقت دنگل سیٹ پر جانے والی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…