فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکرایوارڈ فلم ”برڈ مین“ نے اپنے نام کرلیا

23  فروری‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خوشی کے رنگ بکھیر کر ہالی ووڈ نگری میں سجا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ میلا جہاں سب کی توقعات کے برعکس فلم “برڈ مین” بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں 87 ویں سالانہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں فلمی ستارے جلوہ گر ہوئے۔ 87ویں آسکرا ایوارڈ کی دوڑ میں بہترین فلم کے لئے امریکن اسنائپر، برڈ مین، بوائے ہڈ، دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل، دی ایمیٹیشن گیم، سیلما، دی تھیوری آف ایوری تھنگ اور ویپ لیش کو نامزد کیا گیا تھا تاہم جیوری کے متفقہ فیصلے کے بعد فلم ”برڈ مین“ کو بہترین فلم کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آسکر ایوارڈ میں ایڈی ریڈ مائن بہترین اداکار،جولیامور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔سب سے بہترین اینیمیٹڈ فلم “بگ ہیرو6 قرار پائی جب کہ غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا ایوارڈ پولینڈ کی ”ایڈا“ نے اپنے نام کیا جب کہ سیلما کے” گلوری“ نے بہترین گانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…