گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کردیاگیا

3  اگست‬‮  2021

نیویارک(این این آئی)گوگل میپس دنیا بھر میں لوگوں کی پسندیدہ ایپس میں سے ایک ہے اور اب اس میں ایک اور کارآمد اضافہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل میپس میں انسائیٹ ٹیب کا اضافہ کیا جارہا ہے جو ٹائم لائن کا حصہ ہوگا اور یہ صارفین کے ماہانی بنیادوں پر

سفر کے موڈز کو ٹریک کرے گا۔یہ فیچر بتدریج متعارف کرایا جارہا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔انسائیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا موازنہ کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔اس فیچر سے انہیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے سفر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیروں پر یعنی چل کر کتنا وقت گزارا۔اس کے علاوہ ذاتی اعدادوشمار سے صارفین کو اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی سفری عادات کیا ہیں۔انسائیٹ فیچر کو گوگل کی جانب سے ان لوکیشنز کو جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جہاں آپ جاچکے ہیں اور یہ بھی بتاسکے گا کہ مہینے کا کونسا دن سب سے زیادہ مصروف گزرا۔یہ فیچرسرگرمیوں کو ٹریک کرے گا اور وہ بھی زیادہ تفصیلی انداز سے، اب اس کو آپ اچھا سمجھتے ہیں یا خطرناک، یہ آپ پر ہے۔اس فیچر کو ابھی جرمنی اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور بہت جلد دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دستیاب ہوگا۔گوگل کی جانب سے میپس کے یوزر انٹرفیس میں بھی کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور وائس اسپیسز کو کم کیا جارہا ہے، نئے فلوٹنگ بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جو ٹائم لائن میں تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم رکے گا۔گوگل میپس میں ایک نئے ٹرپس ٹیب کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…