ٹک ٹاکرز پر بڑی پابندی عائد خلاف ورزی پر 3لاکھ روپے جرمانہ، 6 ماہ تک قید یا دونوں سزائیں، ویڈیوز بنانے والوں کو خبر دار کردیا گیا

24  مئی‬‮  2021

لاہور(این این آئی) پنجاب وائلڈ لائف نے کراچی میں 10 سالہ بچے پرپالتوشیر کے حملے اور سوشل میڈیا پر جنگلی جانوروں اور پرندوں خاص طور شیروں کے ساتھ شہرت اورخودنمائی کے لیے ٹک ٹاک بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔جبکہ بریڈنگ فارم

سے باہر گھروں میں خطرناک جنگلی جانور اور پرندے رکھنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرلاہور تنویرجنجوعہ کے مطابق ڈی جی وائلڈلائف کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹرہیڈکوارٹرز نے لاہورسمیت پنجاب میں موجود تمام بریڈنگ فارمز کے مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ بریڈنگ فارم سے باہر کسی کو جنگلی جانوراور پرندے تشہیر،خودنمائی،سیلفی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایسے عناصر پر اب سختی سے نظر رکھی جائیگی جو اپنے گھروں ،رہائشی ایریا،بازار،مارکیٹ یاکسی تقریب میں خطرناک جنگلی جانوروں کو نمائش کے لیے لیکر آتے ہیں۔ تنویرجنجوعہ نے بتایا پنجاب وائلڈلائف ایکٹ کے تحت ایس اوپیز کے مطابق جنگلی جانور اور پرندے مخصوص پنجروں اور ایریا میں نہ رکھنے والوں کیخلاف ناصرف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی بلکہ خطرناک جنگلی جانوروں کے ساتھ پنجرے سے باہر ٹک ٹاک اور نمودنماش کرنے والوں کیخلاف کریمنل ایکٹ کے تحت پولیس کو کارروائی کی درخواست دی جائیگی۔پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 289 اور 337 شق 4 کے تحت کارروائی ہوگی جس میں تین لاکھ روپے جرمانہ، 6 ماہ تک قید یادونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…