فیس بک کے بعد ٹوئٹر نے بھی  بڑی تبدیلی کر دی

24  جنوری‬‮  2020

نیویارک(این این آئی)مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ڈائریکٹ میسج میں ایموجیز ری ایکشن کو شامل کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کے آفیشل پیج کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایپ کا یہ نیا فیچر دنیا بھر میں

صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یا تو آپ اسکرین پر موجود دل اور پلس آئیکن کو ٹیپ کرسکتے ہیں جو موصول ہونے والے ہر پیغام کے دائیں طرف ہوگا یا آپ ایموجی ری ایکشن کے آپشن تک رسائی حاصل کرنے کے لیے میسج پر ڈبل ٹیپ کرکے بھی اسے حاصل کر سکتے ہیں۔اگر کسی صارف کے پاس ڈائریکٹ میسج میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن نہیں آرہا تو وہ ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورڑن ڈاؤن لوڈ کرکے اس نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔ٹوئٹر میں شامل کیے جانے والے اس فیچر میں 7 ایموجی ری ایکشن رکھے گئے ہیں جن میں ہنسنے والا ایموجی، اداس ایموجی، دل، آگ اور انگھوٹے والا ایموجی شامل ہے۔یہ نیا فیچر موبائل ایپ اور ٹوئٹر ویب دونوں ہی پر دستیاب ہے تاہم نئے فیچر سے لطف اندوز ہونے کے لیے صارفین اپنی ایپ کو اپڈیٹ کرلیں۔واضح رہے کہ فیس بک ایپ پر کمنٹس اور میسجز کے لیے ایموجی ری ایکشن کا فیچر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…