بھارت کا چہروں کی شناخت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا نظام بنانے کا اعلان

20  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی) بھارت ملزمان کو فوری طور پر شناخت کرنے کے لیے چہرے پہچاننے والا دنیا کا سب سے بڑا نظام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔اس حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کے لیے جاری کئے گئے اعلامیے میں بتایا گیا کہ خودکار طریقے سے چہرے شناخت کرنے والے مجوزہ نظام کا مقصد معلومات

اکٹھی کرنے کو جدید شکل دینا، مجرمانہ شناخت، تصدیق اور اس کو ملک بھر میں پھیلانا ہے۔اس سلسلے میں بھارت نے دنیا بھر کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں کو اپنی تجاویز نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نئی دہلی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔بھارت کو امید ہے کہ اس منصوبے سے 29 ریاستوں اور 7 وفاقی اکائیوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رسائی ایک مرکزی ڈیٹا بیس تک ہوجائے گی۔بھارتی محکمہ کی جانب سے شائع کردہ 172 صفحات پر مشتمل تفصیلی دستاویز میں کہا گیا کہ مذکورہ نظام، مجرمان کی دوران حراست لی گئی تصاویر، پاسپورٹ تصاویر اور متعدد سرکاری اداروں کی جمع کردہ تصاویر کا بھارت میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں (سی سی ٹی وی) کے نظام سے حاصل کردہ فوٹیج سے موازنہ کرے گا۔دستاویز میں مزید کہا گیا کہ چہروں کی شناخت کا نیا پلٹ فارم مجرموں کی شناخت، لاپتہ افراد اور لاشوں کی شناخت کے نتائج کو بہتر بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔بھارتی حکام کے مطابق یہ نظام ’مجرمان کے ساتھیوں کی نشاندہی‘ میں پولیس فورسز کی مدد کرے گا اور جرائم کی روک تھام میں موثر ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…