خلا میں چہل قدمی کرنے والا پہلا انسان چل بسا الیگزے لیونوکتنے منٹ تک خلا میں رہے تھے؟پوری دنیا کا خراج تحسین

12  اکتوبر‬‮  2019

ماسکو (این این آئی)خلا میں چہل قدمی کرنیوالے پہلے انسان روسی خلا باز الیگزے لیونوف 85 سال کی عمر میں چل بسے۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی خلا باز الیگزے لیونوف کا انتقال طویل علالت کے بعد ماسکو کے ایک ہسپتال میں ہوا۔الیگزے لیونوف کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ وہ پہلے انسان تھے جس نے خلا میں قدم رکھا۔الیگزے لیونوف 1965 میں خلا میں جانیوالے سوویت یونین کے خلائی

مشن ووسخود 2 کا حصہ تھے اور 18 مارچ 1965 کو وہ خلائی سوٹ (خلا نوردوں کے خصوصی لباس) میں خلائی گاڑی سے باہر آئے اور 12 منٹ تک خلا میں رہے۔واضح رہے کہ یہ چہل قدمی ہوا میں معلق یا تیرتے رہنے جیسی تھی،ان کے خلا میں 12 منٹ تک رہنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ خلائی گاڑی کے کیبل میں پھنس گئے تھے اس دوران بڑی مشکل سے واپس خلائی گاڑی میں آنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…