سائنسدانوں کا لاپتہ ہونے والا براعظم یورپ دریافت کرنے کا دعو یٰ

25  ستمبر‬‮  2019

ایمسٹر ڈیم(این این آئی)یورپی ماہر ارضیات نے دنیا کا نواں مگر کم سے کم 20 کروڑ سال قبل لاپتہ ہونے والا براعظم دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سائنس جرنل سائنس ڈائریکٹ میں شائع مضمون میں کہاگیاکہ ماہر ارضیات نے کئی سال تک متعدد تکنیکی معاملات اور جیولاجیکل سرویز پر کی جانے والی تحقیق کے بعد نئے بر اعظم کو دریافت کیا ہے۔

دریافت ہونے والے نئے بر اعظم کو ماہرین نے گریٹر ایڈریا کا نام دیا ہے جو بحیرہ روم کے قریب بحریرہ ایڈریاٹک کے ساتھ واقع ہے۔نیدرلینڈ کی اٹریچٹ یونیورسٹی کے ماہر ارضیات کے مطابق دریافت ہونے والے بر اعظم دراصل 20 کروڑ سال قبل شمالی افریقہ سے الگ ہوگیا تھا اور اب وہ جنوبی یورپ میں واقع ہے اور یہ بر اعظم ارمینیا اور اٹلی کے قریب ہے۔ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والے بر اعظم کی رقبہ گرین لینڈ جتنا ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ بر اعظم 21 لاکھ کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دریافت ہونے والے نئے بر اعظم کا بہت زیادہ حصہ زیر آب ہے اور اس بر اعظم کی حدود یورپ کے 30 ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔گریٹر ایڈریا کی حدود ارمینیا، اٹلی، ترکی، بلقان، سلووینیا، رومانیا اور بلغاریہ سمیت دیگر ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے نئے براعظم کی حدود سے متعلق مستند تحقیق کے لیے مذکورہ 30 یورپی ممالک کے ارضیاتی سروے کا جائزہ لینا پڑے گا اور یہ دیکھنا پڑے گا کہ کون سا ملک نئے دریافت ہونے والے بر اعظم کی حدود میں آتا ہے۔گزشتہ 2 سال میں یہ دوسرا موقع ہے کہ ماہر ارضیات نے دنیا میں دوسرا نیا بر اعظم دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔اس سے قبل 2017 میں بھی ماہرین نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہزاروں سال قبل الگ ہونے والے ایک بر اعظم کو دریافت کرنے کا دعوی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…