مستقبل میں اسمارٹ فونز کیسے چارج ہونگے ، سائنسی ماہرین نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

18  اگست‬‮  2019

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں اسمارٹ فونز کو وائی فائی سگنلز کی مدد سے بغیر کسی ڈیوائس کے چارج کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بالخصوص اسمارٹ فون کی ایجاد کے بعد

سائنسی میدان میں آئے روز حیرت انگیز انقلابی ایجادات ہوتی ہیں۔ سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی کم قیمت مشین تیار کرلی جس کی مدد سے وائی فائی سگنلز کو بجلی میں تبدیل کر کے اسمارٹ فون اور دیگر بیٹری والی چیزوں کو چارج کیا جاسکے گا۔ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹو ڈی ڈیوائس تیار کی جو وائی فائی کے سگنل کو بجلی میں تبدیل کرے گی اور مستقبل میں بیٹری یا چارجر کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ وائی فائی چونکہ تیزی سے پھیلنے والا آلہ بن چکا جس کے ساتھ اگر انٹینا الٹرنیٹ کرنٹ (اے سی) نصب کردیا جائے تو یہ برقی مصنوعات جیسے اسمارٹ گھڑیوں، طبی ڈیوائسز، موبائل فون، ٹیبز وغیرہ کو چارج کرسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ انٹینا ریڈیو فریکوئنسی کی مدد سے برقی مقناطیسی لہروں کو پکڑتا ہے اور پھر وائی فائی سگنلز کو کرنٹ میں تبدیل کردیتا ہے اور اس کے ذریعے 40 مائیکرو واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے جو موبائل چارجنگ، بلیوٹوتھ وغیرہ چلانے کے لیے کافی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…