فیس بک نے سعودی حکومت کی حمایت کرنے والے 350 اکاؤنٹس معطل کردئیے

2  اگست‬‮  2019

ریاض /نیویارک (این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے پہلی بار سعودی عرب کی حکومت کی مبینہ حمایت کرنے والے 350 جعلی اکاؤنٹس کو معطل کردیا۔اس ایکشن سے قبل فیس بک نے سعودی عرب کی مبینہ مخالفت کے لیے ایران سمیت دیگر مشرق وسطی ممالک سے چلائے جانے والے جعلی فیس بک اکاؤنٹس بند کیے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے

یکم اگست کو فیس بک پر سعودی عرب کی حکومت کا پروپیگنڈا عام کرنے اور مبینہ طور پر علاقائی حریفوں کے خلاف استعمال ہونے والے اکاؤنٹس کو معطل کردیا۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق جن اکاؤنٹس کو معطل کیا گیا وہ مبینہ طور پر سعودی حکومت سے منسلک افراد چلا رہے تھے۔جن اکاؤنٹس اور پیجز کو معطل کیا گیا ہے ان پر مبینہ طور پر سعودی حکومت کی حمایت اور ان کے سیاسی پروپیگنڈا کی پرچار کی جاتی تھی۔فیس بک نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے کس طرح کے سعودی حکومت کے پروپیگنڈے کی تشہیر کی جاتی تھی اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے سعودی عرب کے کن علاقائی حریف ممالک کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔تاہم دوسری جانب سعودی حکومت نے معطل کیے گئے اکاؤنٹس کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے برطانوی خبررساں ادارے کو بھجوائے گئے بیان میں کہا گیا کہ فیس بک کی جانب سے معطل کیے گئے اکاؤنٹس کا حکومت یا اس سے منسلک افراد سے کوئی تعلق نہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈا سے بھی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ فیس بک نے رواں برس فروری اور مارچ کے درمیان ایران کے 783 مشکوک اور جعلی اکاؤنٹس کو معطل کردیا تھا۔ان اکاؤنٹس کو سعودی حکومت مخالف مواد کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔ایران کے بعد اب مبینہ طور پر سعودی حکومت کے حمایتی اکاؤنٹس کو بھی معطل کیا گیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے بھی جعلی اور پروپیگنڈا کی تشہیر کرنے والے اکاؤنٹس کو معطل کیا جائے گا۔مشرق وسطی ممالک میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر

جعلی اکاؤنٹس بنا کر خاص پروپیگنڈا کو پھیلانے اور حریف ممالک مہم چلائے جانے میں اضافہ ہوا ہے۔خاص طور پر عرب اسپرنگ کے بعد مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ کئی ممالک ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پھیلانے کے تحت درجنوں اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…