زونگ نے سعودی عرب کے لیے زونگ فور جی بنڈل متعارف کرا دیا، بہترین اور سستی رومنگ سروسز کے ساتھ وٹس ایپ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی

18  جولائی  2019

اسلام آباد (پ ر) زونگ فور جی نے پاکستانی مسافروں اور صارفین کے لیے سعودی عرب میں خصوصی رومنگ بنڈل متعارف کروا دیا ہے، اب حج کے موقع پر پاکستانی صارفین معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ فورجی کے خصوصی پری پیڈ رومنگ بنڈل سے مستفید ہو سکیں گے،زونگ فورجی کے اس بنڈل سے صارفین اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے حج کے دوران انتہائی مناسب ریٹ پر رابطہ کر سکیں گے،

اس پری پیڈ ہائبرڈ ڈیٹا رومنگ بنڈل سے زونگ فور جی کے صارفین دو ہزار علاوہ ٹیکس سے 60 منٹس، 60 ایس ایم ایس اس کے علاوہ 512 ایم بی ڈیٹا حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ زونگ فور جی کے تیز ترین نیٹ ورک سے صارفین سعودی عرب میں وٹس ایپ کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے یہ سہولت انتہائی مناسب نرخوں میں دی جائے گی۔زونگ فور جی کا یہ بنڈل خریدنے والے صارفین کو بیرون ملک سفر کے دوران وائی فائی یا کوئی لوکل سم خریدنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، زونگ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر زونگ فور جی وسیع تر فور جی خدمات سرانجام دے رہا ہے،

سعودی عرب میں رومنگ بنڈل متعارف کرانا اس بات کی ضمانت ہے کہ زونگ فور جی اپنے صارفین کو مطمئن کرنے کے لیے دنیا بھر میں غیر جانبدار خدمات انجام دینے میں پیش پیش ہے۔کمپنی کے ترجمان نے مزید کہاکہ اس بنڈل کو متعارف کرانے کا ہمارا مقصد نہ صرف حج کے موقع پر اس سہولت سے فائدہ اٹھانا ہے بلکہ سال میں کوئی بھی سفر کے دوران اس پیکج سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین زونگ فور جی کے تجربے سے لطف اندوز ہوں۔ یہ بنڈل صرف حج کے موقع پر ہی میسر نہیں ہو گا بلکہ سال کے کسی بھی حصے میں سفر کرنے والے وزیٹر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس بنڈل کو فعال کرنے کے بعد نوے دن کے اندراندر اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، اس طرح کی بے مثال بین الاقوامی رومنگ خدمات متعارف کروا کر زونگ فورجی اپنے صارفین کو بے مثال، منفرد اور جدید سروسز فراہم کر نے میں پیش پیش ہے۔زونگ فور جی کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید مواصلات سے لیس کیا گیاہے، زونگ فور جی اپنی فور جی رومنگ سروسز کو بڑھا رہا ہے تاکہ صارفین کو سفر کے دوران بہترین کنیکٹوٹی کی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔ اس بنڈل اور سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ 310 پر ڈائل کر سکتے ہیں یا پھر زونگ کی ویب سائٹ پر وزٹ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…