انسٹا گرام نے صارفین کے اکائونٹس کو ہیکرز سے بچانے کیلئے زبردست کام کر دیا

18  جون‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)انسٹاگرام نے صارفین کے اکائونٹس کو ہیکرز سے بچانے کے لیے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے۔انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایک نیا اکائونٹ ریکوری پراسیس آزمایا جارہا ہے جو کسی ہیک اکائونٹس کو دوبارہ ریکور کرنا آسان بنادے گا، جبکہ ہیکرز کے لیے اکائنٹ کا کنٹرول سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

اس وقت ہیک اکائونٹ کی بحالی کے لیے سروس کی ای میل کا انتظار کرنا پڑتا ہے یا سپورٹ فارم بھرنا پڑتا ہے مگر نئے طریقہ کار میں صارفین کی مختلف معلومات سے عمل مکمل کیا جائے گا۔اس طریقہ کار میں صارف کا ای میل ایڈریس یا فون نمبر وغیرہ کا اندراج کیا جائے گا اور پھر انہیں 6 ہندسوں کا کوڈ ملے گا۔ایسا ہونے کے بعد انسٹاگرام ہیکرز کو ای میل یا فون نمبر کوڈز کی مدد سے مخلتف ڈیوائسز سے اکائونٹکو ہیک کرنے سے روکے گا۔کمپنی کے مطابق اگر ہیکر کسی طرح اکائونٹ کا کنٹرول سنبھال لے اور یوزر نیم اور کانٹیکٹ ڈیٹا بھی بدل دے تو بھی صارف اسے دوبارہ ریکور کرسکے گا۔اس مقصد کے لیے انسٹاگرام میں یوزرنیم کے تحفظ کے لیے بھی اقدام کیا جائے گا اور اسے ایک مخصوص وقت تک بدلنا ممکن نہیں ہوگا، اب چاہے وہ ہیکر بدلنا چاہے یا صارف خود۔یہ ابھی واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تاہم یوزر نیم کو لاک کرنے کا فیچر اس وقت تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…