اسرائیل کے خفیہ ادارے نے واٹس ایپ کو ہیک کرلیا، صارفین کے ڈیٹا تک رسائی ، ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کیلئے ہنگامی ہدایت نامہ جاری

15  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے خفیہ ادارے نے مبینہ طور پر ایک کمپنی کی معاونت سے واٹس ایپ کو جاسوسی کرنے والے وائرس کے ذریعے ہیک کرلیا، صارفین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل ۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال آتی ہے اور جاسوسی کا ایک جدید وائرس کا حامل سافٹ وئیر صارف کے فون میں انسٹال ہو جاتا ہے۔ صارفین کی جاسوسی کا یہ سافٹ ویئر مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے نے تیار کیا ہے اور یہ صارف کے کیمرے اور مائیکروفون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ تمام صارفین ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ جاسوسی کرنے والی کمپنی صارفین کے مائیکرو فون اور کیمرے کے ذریعے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر سکتی ہے۔کمپنی نے واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ بھی نشر کر دی ہے جسے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایپ میں موجود ایک چھوٹی سی خامی کو استعمال کر کے جاسوس ادارے نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے کہ صارف کے فون پر ایک مس کال آتی ہے اور صارف کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔ ابھی تک درجنوں افراد کے واٹس ایپ میسنجرز ہیک کیے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…