چاند اور مریخ کے لیے آئندہ مشنوں کا مرکزی کردار خواتین ہوں گی، ناسا

5  مئی‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سربراہ بریڈنسٹائین جم نے کہاہے کہ چاند پر چہل قدمی کرنے والا آئندہ انسان غالبا ایک عورت ہو گی۔امید ہے کہ مریخ پر بھی سب سے پہلا قدم ایک عورت ہی رکھے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سائنس اور ٹکنالوجی سے متعلق ہفتہ وار ریڈیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ناسا کے سربراہ کے مطابق 29 مارچ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف دو خواتین پر مشتمل مشن کو خلا میں

روانہ کیا جائے گا۔یہ اعزاز ناسا کی دو خواتین خلانورد اینی مکلین اورکرسٹینا کوچ کو حاصل ہو گا۔روسی خاتون خلانورد ویلنٹینا تیریشکووا نے 1963 میں پہلی مرتبہ خلاء کا سفر کیا۔ اس کے بعد بہت سی خواتین نے خلائی مشنوں میں شرکت کی جب کہ امریکی خلائی ایجسنی ناسا میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔البتہ 1969 سے 1972 کے دوران خلائی مشنوں میں چاند کی سرزمین پر چلنے والے تمام بارہ خلانورد مرد تھے۔ اس کے بعد سے کوئی انسان چاند پر نہیں اترا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…