گوگل نے باضابطہ طور پر ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس کا اعلان کردیا

20  مارچ‬‮  2019

سان فرانسسکو(این این آئی) دنیائے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے باضابطہ طور پر ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس کا اعلان کردیا۔ اس سروس کے لیے خصوصی گیم کنسول یا تیز رفتار کمپیوٹرز کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ عام لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور

اسمارٹ فون پر یہ گیم کھیلے جاسکیں گے۔گوگل نے یہ بھی کہا ہے کہ اسٹریمنگ کی تمام تر بھاری پروسیسنگ کا کام اس کے سرور پر ہوگا اور یوں عام افراد بہت سکون سے گیم کھیل سکیں گے۔ گیمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے سروس میں موجود کوئی بھی گیم فوری طور پر کھیلا جاسکے گا اور جس کے لیے گیم خریدنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔سان فرانسسکو میں گیم ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوگل سے وابستہ فِل ہیرسن نے کہا کہ ’اسٹیڈٰیا (STADIA)فوری طور پر گیم تک رسائی‘ کو یقینی بناتی ہے جو ایک کلاؤڈ سروس ہے، اس کے گرافک کی پروسیسنگ اور رینڈرنگ کا سارا عمل گوگل ڈیٹا مراکز پر ہوتا ہے اگرانٹرنیٹ رابطہ اچھا ہو تو گیم ہموار انداز میں جاری رہتا ہے۔اسٹیڈیا سروس کے ذریعے کھلاڑی ایک گیم کمپیوٹر پر شروع کرکے اسے لیپ ٹاپ یا پھر اسمارٹ فون پر بھی جاری رکھ سکتا ہے اور گیمنگ کا عمل جاری رہے گا یہاں تک کہ گیم کو براؤزر میں بھی کھیلا جاسکتا ہے۔ اگرچہ گوگل گیم کنٹرولر بھی لانے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم اسے کسی بھی یو ایس بی گیم کنٹرولر سے کھیلا جاسکتا ہے اور ایک بٹن دبا کر اسے یوٹیوب پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ گوگل کے اس اعلان کو ماہرین نے ایک ایسا اقدام قرار دیا ہے جس سے کمپیوٹر گیمز کی دنیا میں انقلاب آسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…